پاکستان
Time 06 فروری ، 2018

زینب قتل کیس: ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم محمد عمران کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو 14 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر کل بروز بدھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن اسے ایک روز پہلے ہی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغواء کر کے قتل کیا، جن سے اس کا ڈی این اے بھی میچ ہوا، استدعا ہے کہ دیگر 7 کیسز میں بھی تفتیش کے لیے ملزم کا 5 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزم کو مزید 3 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو گزشتہ ماہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور پنجاب پولیس نے سینکڑوں افراد کے ڈی این اے کے بعد ملزم محمد عمران کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :