کھیل
20 جولائی ، 2012

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل لندن میں ہوگا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل لندن میں ہوگا

لندن …انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل لندن میں شروع ہوگا جس میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے یا نہ کرنے کے سے متعلق اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس لندن میں ہوگا،جس میں پاکستان کی نمائندگی آئی او سی کے ممبر سید شاہد علی شاہ کریں گے، اجلاس میں پاکستان کی آئی او سی سے رکنیت معطل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ 5جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی سے آئی او سی کو آگاہ کرچکا ہے۔دوسری جانب پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور اسلام آباد اولمپکس ایسوسی ایشن نے پی او اے کی پالیسوں کے خلاف آئی او سی کو خط تحریرکیا ہے۔

مزید خبریں :