Time 11 فروری ، 2018
پاکستان

صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی اتنی ہی ضروری ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کا ممکن بنانا سب سے ضروری ہے جس کے بعد صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ آتا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عدالت کی جانب سے جس کی نشاندہی ہوگی اس کے بعد ممکمن بنائیں گے کہ خامیوں کو دور کیا جائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اعلیٰ عدالت کے ریمارکس کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، کسی بھی پیشرفت میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیے کہ مخالفین اسے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کریں۔ 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے۔ 

وزیراعلیٰ کی پیشی سے قبل رانا ثناءاللہ، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ احمدحسان چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور دیگر اعلیٰ افسران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔

مزید خبریں :