Time 14 فروری ، 2018
کھیل

ڈی جی آئی ایس پی آر سے پشاور زلمی کے چیئرمین کی ملاقات


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی نئی شرٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کو پیش کی۔

اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی کامیابی میں پشاور زلمی کا اہم کردار تھا اور اس فرنچائز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آئے تھے۔ 

اس موقع پر جاوید آفریدی نے حوصلہ افزائی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :