15 فروری ، 2018
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات میں عاطف رانا نے انہیں ٹیم کی آفیشل شرٹ پیش کی اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈوپلمنٹ پروگرام کے حوالے سے بتایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئی ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے لاہور قلندرز کے اقدامات کو سراہا اور ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عاطف رانا نے اس سے قبل سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹیم کا سوینئیر پیش کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کرکٹ کے فروغ کیلئے مثبت کام کررہی ہے۔
عاطف رانا نے ان ملاقاتوں کے بارے میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور عمران خان سے ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں اور دونوں شخصیات نے لاہور قلندرز کے اقدامات کو سراہا اور میں دونوں شخصیات کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔