21 جولائی ، 2012
تہران…این جی ٹی…ایران کے شہر تہران میں ریموٹ کنٹرول کا روں کے درمیان ریس کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔اس ریس کے سلسلے میں انسانی ہاتھ کے برابر سائز کی حامل مختلف کاروں کو ہموار سڑک کے بجائے کچی زمین پر دوڑایا گیا جنھیں ان کے مالکان ریموٹ سے کنٹرول کر رہے تھے۔اس ٹیسٹ ریس کا مقصد ان ریموٹ کنٹرول کاروں کی چلنے کی رفتار اور نقل وحرکت کی قابلیت کو جانچنا تھا جہاں دُھول اڑاتی ان گاڑیوں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔