21 جولائی ، 2012
نیویارک… نیو یارک پولیس نے الزام عائد کیاہے کہ رواں برس دنیا بھر میں یہودیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے 9 واقعات میں ایران کسی نہ کسی طرح ملوث رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات نیویارک پولیس نے سینسیٹیو انفورسمنٹ لاء نامی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔برطانوی خبررساں ادارہ نے نے نیو یارک پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاسدارن انقلابِ یا اِس کے آلہ کاروں کے تیار کردہ تین منصوبوں کوجنوری ، تین کو فروری جبکہ تین ہی کوجون میں ناکام بنا دیا گیا اس رپورٹ کے مطابق بنکاک میں دو جبکہ نئی دہلی، تبلیسی، باکو، ممباسا اور قبرص میں ایک ایک حملے کی سازش تیار کی گئی تھی۔ ایران اس طرح کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔