21 جولائی ، 2012
صوفیہ… مشرقی یورپ کے ملک بلغاریہ میں یہودی سیاحوں کی بس پر حملہ کرنے والے خود کش بمبارکی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بلغاریہ کے وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور غیر ملکی تھا۔ ایف بی آئی اور انٹر پول کے حکام صوفیہ حکام کی جانب سے مہیا کیے گئے شواہد کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ انٹرپول نے اس واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بلغاریہ روانہ کی ہے۔ اس دوران حملے میں ہلاک ہونے والے یہودی سیاحوں اور بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں