دنیا
21 جولائی ، 2012

شام میں مبصر مشن کی مدت میں 1 ماہ کی توسیع کی قرارداد منظور

شام میں مبصر مشن کی مدت میں 1 ماہ کی توسیع کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی مدت میں مزید 30 دن توسیع کی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی جس پراختلافات کے خاتمہ کے لئے پاکستان نے اہم کرداراداکیا۔سلامتی کونسل میں مبصر مشن کی مدت میں مزید 30 دن توسیع کی قرارداد برطانیہ نے پیش کی تھی, قبل ازیں سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پابندیوں پر مشتمل مغربی ممالک کی پیش کردہ قرارداد کو روس اورچین نے تیسری مرتبہ ویٹو کردیا تھا جس سے رکن ممالک میں شدید اختلافا ت سامنے آگئے تھے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تجویز بنیادی طور پر کوفی عنان نے دی تھی جو شام کیلئے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے مشترکہ نمائندہ ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں موجود اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی افرادی قوت 400 ہے اوراس کی مدت جمعہ کی نصف شب کوختم ہوگئی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام سفیررضابشیرتاررڑکی قیادت میں پاکستانی وفد نے روس اورچین کی جانب سے ویٹوکا حق استعمال کرنے کے بعدصورتحال کے اچانک تبدیل ہونے کے بعد اپنی سفارتی کوششوں کا آغازکردیا اورمبصرمشن میں توسیع کے لئے رکن ممالک کے مابین ڈیڑھ ماہ کی توسیع کی قرارداردارکا مسودہ تقسیم کردیا ۔اس کے بعد فریقین نے کوفی عنان کی جانب سے اختلافات کے خاتمہ کیلئے مبصرمشن میں ایک ماہ کی توسیع کی قراردادپراتفاق کرتے ہوئے اس کو متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔

مزید خبریں :