21 جولائی ، 2012
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما نے انٹرنیٹ کے واسطے کئے جانیوالے جرائم کو ملکی سلامتی اور معیشت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کانگریس سے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سائیرحملے ہماری معیشت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات میں سے ایک ہے جن کے تدارک کے لئے ضروری قانون سازی اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کے جرائم پیشہ افراد ہماری معیشت، توانائی اور عوام کو تحفظ کو فراہم کرنے کے نظام پر نظریں جمائے ہوئے ہیں انہوں نے کانگریس اور سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایکٹ 2012ء کی منظوری دیدیں تا کہ اسے ایک باقاعدہ قانون کی شکل دی جا سکے۔