دنیا
21 جولائی ، 2012

شام : قومی سلامتی کے سربراہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

شام : قومی سلامتی کے سربراہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

دمشق … شام کے قومی سیکیورٹی کے سربراہ ہشام اختیارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہشام اختیار کے ان نتقال کی خبر سرکاری ٹیلی وژن پر نشرکی گئی۔جنرل ہشام اختیار بدھ کودمشق میں نیشنل سکیورٹی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری فری سیرین آرمی نے قبول کی تھی۔ اس بم دھماکے میں صدر بشارالاسد کے برادر نسبتی سمیت شام کے وزیر دفاع داوٴد راجھا اور بغاوت سے نمٹنے کے لیے بنائے جانے والے کرائسس سیل کے سربراہ جنرل حسن ترکمانی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ہشام اختیارشامی حکومت کے چوتھے افسر ہیں جو قومی سکیورٹی کے دفاتر میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :