21 فروری ، 2018
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گنے کے کاشتکاروں کی درخواست کی سماعت کی تو اس دوران عدالت نے گنے کے کاشت کاروں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے شریف خاندان کی تین شوگر ملیں کھولنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی اتفاق، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر مل کھولنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ عدالت نے ساتھ ہی تینوں ملوں کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات ہر ماہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اپنے رسک پر گنا لگائیں۔