21 جولائی ، 2012
کراچی…عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے کر اچی میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے ایک کارکن کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محمد اسحاق کو کل کراچی گڈاپ ٹاوٴن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔اس سے پہلے اس علاقے میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیاتھا جس میں عالمی ادارہ صحت کے دو کارکن زخمی ہوگئے تھے۔واقعہ کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی تھی جو اب تک معطل ہے۔ محمد اسحٰق انسداد پولیو کی قومی مہم میں یونین کونسل ورکر کے طور پر شامل تھا۔عالمی ادارہ صحت اور یونی سیف نے محمد اسحٰق کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔