پاکستان
21 جولائی ، 2012

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بعض بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ راولپنڈی ، لاہور ، بہاولپور ، گوجرانوالا ، ڈی آئی خان ، سرگودھا ، قلات اور مردان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ تربت 44، دادو 43 ، کوئٹہ ، لاہور ، ملتان 38 ، اسلام آباد ، فیصل آباد 35 ، کراچی 34 ، گلگت 33 اور مری میں زیاہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :