21 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتیں فطرہ جمع نہیں کرسکتیں، فطرہ لینے والی جماعتوں کو پہلے اجازت لینا ہوگی،بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صدر زرداری کی حکمت عملی کی وجہ سے پہلی بار جمہوریت پانچ سال پورے کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے مخالفین کی تعداد کم ہے،رحمان ملک نے کہا کہ ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کے لیے کئی جماعتیں اکھٹی ہوئیں، مگرکامیابی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہی ملی، وفاقی مشیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کی کیمرون منٹرسے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا نوازشریف مجھے عدالت میں لیجائیں، وہاں ثبوت پیش کروں گا، رحمان ملک نے مزید کہا کہ نوازشریف آئیں اورانتخابات کے لیے ہم سے بات کریں،شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے پولیس کی نفری کم ہے، مزید 15000 کی نفری بڑھائی جائے گی۔