21 جولائی ، 2012
خیر پور… خیر پور میں میرواہ کینال میں دو بچے ڈوب کر لاپتہ جبکہ گاڑھی پل کے قریب تین سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بھر گڑی ریکولیٹر کے قریب میرواہ کینال میں 6 سال کی کرشمہ اور 8 سال کا فراز شر کینال کے قریب کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے کے باعث بچی کینال میں جاگری ،اپنی چچا زاد بہن کو بچانے کے لیے فراز شر بھی نہر میں اتر گیااور اس طرح دونوں بچے نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ،بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے جبکہ اس واقعے سے دو گھنٹے قبل گاڑھی پل کے قریب تین سال کی بچی سائرہ میمن بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش نکال لی گئی۔