Time 23 فروری ، 2018
پاکستان

نواز شریف کی کوشش ہے اداروں کو کمزور کیا جائے، زرداری


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوشش ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن سے ان کو نکال دیا گیا ہے، انہیں سینیٹ سے نہیں نکالا گیا۔

زرداری نے کہا کہ جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو ملک کمزور ہو جاتے ہیں، ہم نےکبھی اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی میں ایک سازش کے تحت بغاوت کرائی جارہی ہے، ان کو ڈر کے چھوٹے میاں بھی گرگئے تو کیا بنے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم4 سال سے کہہ رہے تھے کہ آپ وزیر خارجہ لگائیں، تاہم انہوں نے ہماری نہیں سنی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ دیکھیں کیا سلوک ہورہاہے، بھارت اور مودی کا فوکس صرف پاکستان کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر فورم پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہے ہیں، ہماری نالائقی کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے اور آپ جھانسے میں ہیں بھارت آپ کا دوست بن جائے گا۔

زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں۔

زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں۔

پنجاب میں بھی آپ جہاں چلے جائیں، میں تونسا شریف گیا تھا وہاں کی سڑکوں کی حالت خراب ہے۔

پی پی پی کی حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران ناقص کارکردگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اور وفاقی حکومت اپنی ہو تو ووٹ لینا آسان ہوتا ہے، ن لیگ نے این اے 120 میں 4 ارب روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ان کا اپنا ہے، ایس ایچ اوز اپنے بٹھائے ہوئے ہیں، پنجاب میں سیاست ہی ایس ایچ اوز کی ہوتی ہے۔

زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی فورم پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے جس طرح پاکستان کا دفاع کیا میں بھی نہیں کرسکتا تھا۔

عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، میرا اس سے تعلق نہیں، وہ تین شادیاں کریں یا چار ان کی مرضی ہے۔

مزید خبریں :