پہلے دونوں میچز جیتنا اچھا ہے لیکن ابھی کافی ٹورنامنٹ باقی ہے، وسیم اکرم


دبئی: سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے تاہم یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان اور کوچ کو جاتا ہے، ٹیم ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں اور سب ہی ٹیمیں بیلنس دکھائی دے رہی ہیں، یہ ٹورنامنٹ لمبا ہے، لمبی ریس ہے آگے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جیسا آغاز ملتان سلطانز کو ملا ہے اس کے بعد ٹیم جیل ہوجاتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کا تجربہ اور سنگاکارا کی فارم کام آرہی ہے، پھر کیرون پولارڈ بطور نائب کپتان بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران طاہر، جنید خان اور محمد عرفان بہترین بولنگ کررہے ییں۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک دونوں میچز میں کامیاب رہی ہے۔

ملتان نے اپنا پہلا میچ پشاور زلمی جبکہ دوسرا لاہور قلندرز کے خلاف جیتا۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہے۔ 

مزید خبریں :