پاکستان
21 جولائی ، 2012

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ،3افراد ہلاک

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ،3افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر کے قریب قصائیوں اور یونین کے عہدیداروں میں تلخ کلامی کے بعد مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، ایس پی گڈاپ جان محمد کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں آلاآصف اسکوائر کے قریب قصائیوں اور یونین کے عہدیداروں میں پیسوں کے لین دین پر تلخ کلامی کے بعد مسلح تصادم ہوگیا جس کے بعد دونو ں گرپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا،جہاں دو افراد زخموں کے تاب لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے جبکہ ایک دوران علاج جاں بحق گیا ،پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے،واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔

مزید خبریں :