پاکستان
21 جولائی ، 2012

کوسٹ گارڈز کا مسافر کوچ پر چھاپہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بر آمد

کراچی…کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ پر کوسٹ گارڈ زنے چھاپہ مارکر 10 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران کوسٹ گارڈ کے عملے نے مسافر کوچ کے اندر رکھے گئے رنگ کے ڈبوں میں چھپاکر بیرون ملک سمندری راستوں کے ذریعے ہیرون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز ظفر احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رنگ کے ڈبوں میں چھپائی گئی 1152 ہیرون سے بھرے کیپسول تحویل میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ترجمان کے مطابق اگر ہیروئین اسمگل کوشش کامیاب ہوجاتی تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قیمت 10 کروڑ روپے سے بھی زیادہ تھی،کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں پکڑے گئے دو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :