پاکستان
21 جولائی ، 2012

ڈیرہ غازی خان :26سالہ بے روز گار نے خود کشی کر لی

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر ایک شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ، وہ افطارکے سامان کیلئے رقم نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہواتھا۔پولیس کے مطابق ڈی جی خان کی ریلوے کالونی میں رہائش پزیرعطامحمد کا 26سالہ بیٹا جعفر کافی عرصہ سے بے روزگار تھا، آج بھی وہ روزے کی حالت میں روزگارکی تلاش میں مارامارا پھرتا رہا مگر خالی ہاتھ گھر لوٹا وہ افطار کیلئے سامان کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا اور افطارسے کچھ ہی وقت قبل اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ، متوفی کے پانچ بھائی اور ایک بہن ہے ۔

مزید خبریں :