پاکستان
21 جولائی ، 2012

گوجرانوالہ میں چھاپہ، بڑی مقدار میں سرکاری اسپتالوں کی ادویہ بر آمد

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں گڈز ٹرانسپورٹ اڈے پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں سرکاری اسپتالوں کی ادویات پکڑی گئیں۔ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر شیرانوالہ باغ میں واقع گڈز ٹرانسپورٹ اڈے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں بڑی مقدار میں سرکاری اسپتالوں کی ادویات برآمد ہوئیں جو ٹرک کے ذریعے کہیں منتقل کی جارہی تھیں،ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ اڈے والے کے پاس ادویات کہاں سے آئی تھی اور کہاں جانی تھی اسکا کوئی ریکارڈ نہیں ،تمام ادویات سرکاری اسپتال کی ہیں جن میں لاہور کے جنرل اسپتال میں دی جانے والے ادویات بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :