21 جولائی ، 2012
کراچی…دورہ برطانیہ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ دورے کیلئے منتخب تمام پلیئرز نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے علاوہ انگلینڈ میں سات ٹی ٹوئیٹی میچز بھی کھیلے گی۔ دورے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچ مہتشم رشید کی نگرانی میں شروع ہوگیا۔ کیمپ کے پہلے دن پلیئرز نے تین سیشن میں ٹرینگ کی۔منیجر عائشہ اشعر کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم جلد وننگ اسکواڈ بن جائے گی۔