21 جولائی ، 2012
پیرس…ٹورڈی فرانس کا 18 واں مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا،یہ ان کی اس ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے،یلو جرسی بدستور برطانیہ کے بریڈلے وگنز کے پاس ہے۔ریس کے اٹھارہویں مرحلے میں رائیڈرز کو بلانک سے برائیو لا گیرالڈ تک 222.5 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنا تھا،اس مرحلے کی خاص بات فرانسسی صدر فرینکوئس ہالینڈ کی موجودگی تھی جو یہ ریس دیکھنے خصوصی طور پرآئے تھے۔سب ہی رائیڈرز ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف نظر آئے لیکن اس بار جیت برطانیہ کے مارک کیونڈش کے حصے میں آئی،جنہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے،54منٹ اور12 سیکنڈز میں طے کیا،آسٹریلیا کے میتھیو گوس دوسرے اور سلواکیہ کے پیٹر سیگن تیسرے نمبر پررہے،یلو جرسی بدستور برطانیہ کے بریڈلے وگنز کے پاس ہے۔