پاکستان
21 جولائی ، 2012

تھر میں 40مور ہلاک،ذمہ دار کان دھرنے کو تیار نہیں

تھر میں 40مور ہلاک،ذمہ دار کان دھرنے کو تیار نہیں

تھر پارکر… صحرائے تھر میں پراسرار بیماری کے باعث آج بھی مزید ایک درجن سے زائد مور مرگئے ہیں،،گزشتہ چار روز کے دوران اس پراسرار بیماری نے 3 ردجن سے زائد مور کھالئے۔صحرا ئے تھر کے مختلف دیہات میں بڑی تعداد میں پائے جانے والے خوبصورت پرندے مور پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو نا شروع ہو گئے ہیں ۔گزشتہ چار روز میں موروں میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ایک اندازے کے مطابق 4 روز میں چالیس سے زیادہ مورہلاک ہو چکے ۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ موروں میں بیماری مرغیوں سے منتقل ہوئی ہے اور موروں کے علاج کی ذمہ داری محکمہ پولٹری کی ہے،محکمہ والڈ لائف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ پولٹری کے افسران تھر میں موروں کے علاج معالجے کے لئے لا پروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اطلاع کے باوجود کوئی ٹیم نہیں بھیجی گئی ہے۔پر اسرار بیماری میں مبتلا مزید 3 موروں کو محکمہ ولڈ لائف کے آفس لایا گیا جہاں انکے علاج اور تشخیص کے بجائے انھیں کمرے میں بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :