21 جولائی ، 2012
لاہور…آئی جی پنجاب نے موٹی توندوالے پولیس اہلکاروں کو دی جانیوالی ڈیڈ لائن تاحکم ثانی موخرکردی ہے ،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ فیصلہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر کیا گیا ہے ،نئی ڈیڈ لائن کا اعلان رمضان المبارک کے بعد کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق موٹی توندوالے والے پولیس اہلکاروں کوتوند38انچ تک کم کرنے کیلئے 31جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔