21 جولائی ، 2012
کراچی… عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی نے کبھی بھی رمضان المبارک میں فطر ہ یا زکوٰة اکٹھی نہیں کی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے نام پر فطرہ یا زکوٰة اکٹھی کرنے والوں سے ہمارا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ رمضان المبارک میں عوام و تجارتی طبقہ کو دین کے نام پر لوگوں کو ہراساں کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کوئی بھی اس قسم کے فعل میں مرتکب ہو تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پارٹی رہنماوٴں کو مطلع کریں۔