Time 27 فروری ، 2018
کھیل

فاسٹ بولر جوفرا آرچر بھی سرفراز کی کپتانی کے معترف


دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کے تناؤ بھرے لمحات میں بھی وہ پرسکون رہتے ہیں۔

جیو ڈاٹ ٹی وی سے خصوصی گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تمام نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وہ ایک بہترین کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا ہے، یہ بگ بیش سے تھوڑی مختلف ہے، وکٹیں اور بلے باز تھوڑے مختلف ہیں لیکن میرا تجربہ اب تک بہترین رہا ہے۔‘

جوفرا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مقابلے بہت سخت ہیں، ہر ٹیم میں نیچے کے نمبروں تک بلے باز موجود ہیں اس لیے بولنگ میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی کوئی بھی ٹیم آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ٹورنامنٹ میں دو میچز اور کھیل رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ ہم دونوں میچز جیتیں تاکہ ٹیم کا فائنل تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہوجائے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں حسان خان اور محمد نواز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :