پاکستان
21 جولائی ، 2012

مقتول پیپلز پارٹی کے کارکن کے اہل خانہ کا بلاول ہاوٴس کے باہر مظاہرہ

کراچی…اورنگی ٹاوٴن میں چند روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پیپلز پارٹی کے کارکن شاہین بہاری کے اہل خانہ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بلاول ہاوٴس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔بلاول ہاوٴس کے باہر مظاہرے میں شریک پیپلز پارٹی اورنگی ٹاوٴن کے کارکن شاہد امجد عرف شاہین بہاری کے اہل خانہ نے بتایا مقتول چار بچوں کا باپ تھا اور کئی روز گذرنے کے باوجود پولیس یا حکام نے ان کی دادرسی نہیں کی۔شاہد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹاپیپلزپارٹی کا کارکن تھا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کا کوئی راہنما ان کے پاس تعزیت تک کیلئے نہیں آیا۔مقتول کے ورثاء کے احتجاج پر پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم اور ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی بلاول ہاوٴس چورنگی پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

مزید خبریں :