21 جولائی ، 2012
ملتان…تین سو زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے الطاف خان حرکت قلب بند ہونے سے ملتان میں انتقال کر گئے، انکی نمازجنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائیگی۔ الطاف خان نے1969ء میں فلم ''کئی سال پہلے''سے کیرئیر کا آغاز کیا، ہیرو بنے اور پھر بطور ولن اور کیرکٹر ایکٹر اپنے فن کا لوہا منوایا۔ان کی مشہور فلموں میں وحشی جٹ،طوفان تے طوفان،چن وریام، موتی ڈوگر،راجو راکٹ اور وڈیرہ شامل ہیں۔تین دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور اسٹیج سے منسلک رہنے والے الطاف خان اہلخانہ کو چھوڑ کر چند سال سے ملتان میں مقیم تھے۔