پاکستان
21 جولائی ، 2012

حکومت نے کراچی کو دہشتگردوں کے سپرد کردیا ہے،ثروت اعجاز

کراچی…سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی وعسکریت پسندی نے سرمایہ کاری کی راہ روک دی ہے۔ملکی سرمائے سے فرار کا عمل بھی تیز تر ہوتا جارہا ہے ،صنعتیں بیرون ملک منتقل ہورہی ہیں ،ایسے لگتا ہے کہ حکومت نے کراچی کو دہشتگردوں کے سپرد کردیا ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں دن دھاڑے فائرنگ اور قتل عام نے انتظامیہ کے دعووٴں کی قلعی کھول دی ہے۔نئے وزیر اعظم سے اْمید کرتے ہیں کہ وہ ماضی کی تلخ غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور عوام کو روشنی دینے کیلئے سر توڑ محنت کریں گے، اگر ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ دہرایا گیا تو عوام کا غیض و غضب کا سامنا صرف وزیر اعظم کو ہی نہیں بلکہ اْن سیاسی قوتوں کو بھی کرنا ہوگا جنہوں نے نئے وزیر اعظم کیلئے اندھیرے میں رکھنے والے فرد کا چناوٴ کیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر راولپنڈی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو گڈ گورننس کی اشد ضرورت ہے مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں کرپٹ افراد سے چھٹکارا اور ملک کو آگے کی طرف لیجانے کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات فوری کرائے جائیں۔

مزید خبریں :