کھیل
21 جولائی ، 2012

بھارت نے سری لنکا کوپہلے ون ڈے میں 21رنز سے ہراکر دیا

بھارت نے سری لنکا کوپہلے ون ڈے میں 21رنز سے ہراکر دیا

ہمبن ٹوٹا…بھارت نے سری لنکا کو 21رنز سے شکست دیکرپانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، سنگاکارا کی سنچری بھی سری لنکا کو فتح یاب نہ کر سکی ۔ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ویرات کوہلی اور ویریندر سہواگ کا بلا ایسا چلا کہ سری لنکن بولرز لائن ہی بھول گئے، دونوں بیٹسمنیوں نے 173رنز جوڑے،کوہلی نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 106رنز کی اننگز کھیلی، ویرات کوہلی کی آخری پانچ ون ڈے میچوں میں یہ چوتھی سنچری ہے ، ویریندر سہواگ چار رنز کی کمی کی وجہ سے سنچری اسکور نہ کرسکے اور 96رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، سریش رائینا نے 50اور دھونی 35رنز بناکر بھارتی ٹیم کے اسکور کو 314رنز تک پہنچادیا، تھسارا فریرا نے تین وکٹیں حاصل کیں ، پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے سوائے سنگاکارا کے کوئی بھی سری لنکن بیٹسمین وکٹ پر نہ رک سکا،سنگاکار 133اور فریرا 44رنز کے ساتھ ٹاپ پر رہے ،سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر 293رنز بناسکی، اشویند، عرفان پٹھان یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،سیریز کا دوسرا ون ڈے 24جولائی کو ہمبن توٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :