28 فروری ، 2018
رحیم یار خان: رحیم یار خان کے قریب ایک ریلوے اسٹیشن پر ڈرائیور ٹرین روک پر آٹھ گھنٹے کے لیے سوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ترنڈا سوائے خان ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ڈرائیور کی غلطی کے باعث کئی ٹرینوں کو روکنا پڑا جبکہ ریلوے حکام کو شکایت موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ٹرین اسٹیشن پر آٹھ گھنٹے سے زائد کھڑی رہی۔