22 جولائی ، 2012
لندن…اولمپک مشعل کا میزبان شہر لندن میں سفرشروع ہوگیاہے اور جس مقام سے یہ گزاری جارہی ہے وہاں ہزاروں افراد اسکے استقبالکیلئے موجودہیں۔رنگارنگ ڈانس نے اس شو کی شان اوربڑھادی ہے۔لندن کے علاقے گرین ایچ سے اولمپک مشعل کے سفرکاآغازہواہے۔جہاں نتاشاسنہانے سب سے پہلے مشعل تھامی ۔ہفتہ بھرجاری اس سفرمیں مشعل کو شہر کے مختلف با زاروں سے گزارکراولمپک اسٹیڈیم پہنچایاجائیگاجہاں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔سنہاکے بعدمشعل کوایلانے تھاما اور یہ سفرایک کے بعد دوسرے ایتھیلٹ کے ہاتھوں منزل کی جانب بڑھتاگیا۔یہ اعزازحاصل کرنے کاموقع سارا کو بھی ملا۔اورپھراسے رابن ناکس جانسٹن نے تھاما جسے دنیابھرکاسمندرمیں تنہاچکرلگانے کااعزازحاصل ہے۔ایرینا میں نادیا مشعل لیکرآگے بڑھیں۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی جمناسٹ نادیا اور این بی ایکے سابق باسکٹ بال پلیئرجان نے اسے تھاماتویہ منظرلوگوں کی نگاہوں میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگیا۔علاقے میں ہزاروں افرادمشعل دیکھنے کیلیے موجودتھے۔یہ نیوہیم شومقامی افرادکیلئے یادگارلمحہ بن گیاہے۔انگلش سنگرPALOMA FAITHبھی مشعل تھامنے والوں میں یہاں مشعل تھامنے والوں میں شامل تھیں۔