Time 01 مارچ ، 2018
کھیل

علیم ڈار بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے ہیں۔

لگاتار دو مرتبہ آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے پی ایس ایل میں ذمہ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

علیم ڈار آئی سی سی کی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، وہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

پاکستان سپر لیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے علیم ڈار کے پی ایس ایل کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز دبئی میں کھیلے گئےجس کے بعد اب شارجہ کے گراؤنڈ میں میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنل لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :