Time 02 مارچ ، 2018
کھیل

سرفراز احمد کو ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے، چیف سلیکٹر

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ 2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں انہیں ہی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔

شارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کپتان ٹیم کی قیادت کرتا ہے جسے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اور ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔

انضام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جس انداز میں سرفراز نے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل ستائش ہے اور کوئی شک نہیں کہ انہیں ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی جنہیں ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوگی انہیں ایونٹ سے پہلے ایک سال تک ٹیم کا حصہ ضرور ہونا چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ کے لئےکھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم ورلڈکپ سے چند ماہ قبل ان کا اعلان کیا جائے گا۔ 

پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور پشاور زلمی کے ابتسام شیخ نے اچھا پرفارم کیا جنہیں دیکھ رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :