دنیا
03 فروری ، 2012

یورپ میں سخت سردی برقرار ہلاکتوں کی تعداد220 سے تجاوز کرگئی

یورپ میں سخت سردی برقرار ہلاکتوں کی تعداد220 سے تجاوز کرگئی

لندن…یورپی ممالک میں سرد موسم کی لہر بدستور برقرار ہے اور سخت سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد220 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپ کے بیشتر ممالک میں ان دنوں غیر متوقع سردموسم نے شہریوں کے معمولات زندگی منجمد کردئے ہیں۔سخت ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ملک پولینڈ کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت منفی 36 رہا۔رومانیہ کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سے تجاوز کرگیا.جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ یوکرائن میں بھی سرد موسم نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری تک گر گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 101 تک جاپہنچی ہے۔سرد ترین مقامات میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزبندکردئیے گئے ہیں جبکہ پانی کے ذخائر بھی منجمد ہوگئے ہیں۔اٹلی کے کئی شہروں میں 27 برسوں کی بدترین سردی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔کئی ہفتوں کی برف باری سے ذرائع آمدورفت بند ہوگئے ہیں جبکہ ٹھنڈ کی لہر سے ہزاروں افراد بیمار ہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ سردی گذشتہ رات جمہوریہ چیک کے جنوب مغرب میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 38 سے زیادہ رہا۔

مزید خبریں :