23 جولائی ، 2012
لندن…ایم کیو ایم کے رہ نما مصطفی عزیزآبادی کو ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کا انچارج مقرر کردیا گیاہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق مصطفی عزیز آبادی کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کا انچارج محمد اشفاق اورقاسم علی رضا کو جوائنٹ انچارج مقرر کردیا گیاہے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے معاملات کو مربوط انداز میں چلانے کے لیے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔