Time 14 مارچ ، 2018
دنیا

مودی کے ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے۔

ٹوئٹر آڈٹ رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ جعلی ٹوئٹر فالوورز نریندر مودی کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر نریندر مودی کے دو کروڑ بیس لاکھ فالوورز یعنی تریسٹھ فیصد جعلی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینتیس فیصد جعلی فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس کے انسٹھ فیصد اور سعودی شاہ سلمان کے آٹھ فیصد فالوورز جعلی ہیں۔

مزید خبریں :