پاکستان
23 جولائی ، 2012

پشاورپولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ

پشاورپولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ

پشاور…پشاور کے نواحی علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے باڑہ شیخان میں رات گئے شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے کے فوراٍ بعد چیک پوسٹ میں موجود پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور مزید نفری طلب کرلی گئی تاہم شدت پسند موقع سے فرار ہوگئے،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :