کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر حسین طلعت قومی ٹیم میں موقع ملنے کے منتظر

فوٹو: فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر حسین طلعت قومی ٹیم میں موقع ملنے کے منتظر ہیں۔

’پی ایس ایل‘ 2018ء کے دبئی میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے کوالی فائر کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جگہ بنا لی ہے۔

سیزن ’ون‘ 2016ء کی چیمپئن ٹیم کے آل راؤنڈر 22 سال کے حسین طلعت نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن تک اسلام آباد کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے لیگ کے 9 میچوں میں 48.25کی اوسط سے 193رنز کے یساتھ بطور بولر دو وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام “ اسکور” میں گفتگو کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی نے اس خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی کارکردگی ٹیم کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان سے کھیلنے کے سوال پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی ان کا اولین خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل ڈومیسٹک ’ٹی 20‘ میں بھی وہ بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، اگر سلیکڑز نے ان پر اعتبار کیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :