Time 19 مارچ ، 2018
کھیل

اننگز کے آغاز میں ناقص بولنگ شکست کی وجہ بنی، کپتان کراچی


دبئی: کراچی کنگز کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ اننگز کے آغاز میں ناقص بولنگ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میں شکست کی وجہ بنی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ناقص بولنگ کا بھرپور فائدہ لیوک رونکی نے اٹھایا اور میچ اپنی ٹیم کے نام کردیا۔

مورگن نے کہا کہ جب کوئی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے تو چانسز بھی دیتی ہے تاہم ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ ٹھیک کی تھی، ہمارا اسکور میچ وننگ نہیں لیکن مناسب تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک ہفتہ پی ایس ایل تھری کا حصہ رہا اور بھرپور لطف اندوز ہوا، گزشتہ سال بھی کھیل کر بہت مزہ آیا تھا، مستقبل میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں کئی کیچز چھوڑے ہیں، شارجہ میں شبنم بہت زیادہ تھی وہاں کیچ چھوڑنے کی ایک وجہ سے یہ بھی ہوسکتی ہے تاہم آج بہت کم شبنم تھی اس لیے وہ وجہ نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں :