Time 23 مارچ ، 2018
پاکستان

فنی خرابی دور ہونے کے بعد کراچی میں بجلی بحال


کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ہونے والی فنی خرابی دور ہونے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابی کے باعث لیاری، کھارادر، صدر، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرپنگ کے باعث چند ایک مقام پر مختصر تعطل آیا تھا تاہم فنی خرابی دور کرنے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کی تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی بحال ہے تاہم علاقائی فالٹس کے لئے 118 پر کال کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :