23 جولائی ، 2012
اسلام آبا د… سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے اپنا ورک پلان جاری کردیا ہے، کمیٹی سال کے آخر تک دفاعی پالیسی سے متعلق سفارشات بھی تیار کرے گی۔ اسلام آبادمیں ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ نیئر حسین بخاری کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کی کمیٹیاں ایوان کی آنکھیں، کان اور دماغ ہیں ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تعین اس کی کارکردگی اور قیادت کرتی ہے۔ دفاعی امور پر عوام،ماہرین اور میڈیا سے رائے لی جائے گی۔ سال کے آخر تک دفاعی پالیسی سے متعلق مسودہ تیار کیا جائے گا۔