Time 02 اپریل ، 2018
پاکستان

ریلوے اراضی کیس: سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر

ملزمان پر ریلوے اراضی اونے پونے داموں ریلیز کرنے کا الزام ہے۔ نیب اعلامیہ، : فوٹو/ فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریلوے اراضی کیس میں سابق وزیر مواصلات اور ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے ریلوے گالف کلب کا ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرایا جس میں الزام عائد کیا گیاہے کہ ملزمان نے 2001ء میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں ریلوے کی اراضی پونے پونے داموں لیز پر دی۔

نیب کی جانب سے جن افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے ان میں سابق وزیر ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل (ر) حامدحسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اختر علی بیگ اور اقبال صمد شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق رمضان شیخ اور پرویزقریشی سمیت ریلوےرائل پام گالف کلب کے اسپانسرز بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاویداشرف قاضی کانام سابق وزیرمواصلات و ریلوے کی حیثیت سے ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور برگیڈیئر (ر) اختر علی کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :