دبنگ خان کو سزا سنائے جانے پر ان کےمداح بھڑک اٹھے

سلمان خان کے مداح اپنے سپر اسٹار کو سزا ملنے پر مایوس: فوٹو/ فائل

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائے جانے پر ان کے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھپور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سلمان خان سمیت اس کیس میں اداکار سیف علی خان، ادکارہ تبو، سنالی باندرے اور نیلم بھی شامل تھیں۔

تاہم سلمان خان کے علاوہ تمام اداکاروں کو بھارتی عدالت نے عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے انہیں عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

مداحوں کا رد عمل

سلمان کے مداح اپنے سپر اسٹار کو سزا دیئے جانے پر بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے سلمان خان کے خلاف درخواست دینے والے راجستھان کے قبیلے بشنوئی سماج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کالا ہرن ایک جانور سے بڑھ کر ہے تو سلمان کئی افراد کے لیے مسیحا ہے دیکھتے ہیں کس کی جیت ہوتی ہے۔






ایک اور شخص پریتم نے ٹوئٹ کیا کہ اگر پوری دنیا سلمان خان کے خلاف ہے تو میں دنیا کے خلاف ہوں۔ 





کچھ مداح نے تو بھارتی قانون کو اندھا قرار دیا اور ٹوئٹ میں نیرب مودی اور وجے مالیا کی تصاویر شیئر کر کے لکھا کہ ان جیسے لوگ بھارت کو لوٹ کر بھاگ گئے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

ایک مداح نے سلمان خان کے فلاحی کاموں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو بھارت کے غریب افراد کی مدد کرتا ہے۔

دبنگ خان کے مداح نے سلمان خان کی سزا پر آج انسانیت کا سیاح دن قرار دیا۔













کچھ مداحوں نے سلمان کے لیے اپنی محبت کا برملا اظہار کرتے ہوئے ان کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کی ۔
















ایک مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب ورون، جیکولین، ڈیزی اور سورج کہاں ہیں جن کو سلمان نے سپورٹ کیا تھا؟

انہوں نے دیگر ادکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سب نے اپنے مفاد کے لیے سلمان کو استعمال کیا اور آخرکار صرف مداح ہی ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ ہیں۔ 







نایاب ہرنوں کے شکار کا پس منظر:

اداکار سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے 1998 میں راجستھان کے گاؤں بشنوئی میں فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے دوران 2 نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

مقامی گاؤں کے افراد نے ہرن کے شکار پر سلمان خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور اپیل کی کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

راجستھان کے گاؤں بشنوئی کے لوگ کالے ہرن کی تعظیم کرتے ہیں اور انڈین وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق کالے ہرن کا شکار غیرقانونی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 6 سال قید ہے۔

مزید خبریں :