23 جولائی ، 2012
کراچی…چینی قونصیلٹ کے قریب سے ملنے والی موٹر سائیکلوں کی معلومات مل گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں موٹرسائیکلیں 19 جولائی کو خریدی گئی تھیں،موٹرسائیکلیں اکبر روڈ پر واقع دکان سے ایک ہی گاہک نے خریدیں تھیں، پولیس ذرائعنے مزید بتایا کہ دونوں موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری نہیں کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چینی قونصیلٹ کے قریب سے ملنے والی موٹرسائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔ ادھر لانڈھی کے علاقے گلستان کالونی میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے چینی قونصیلٹ کے باہر سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک گرفتار کرلیا، گرفتارشخص کوتفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔