14 اپریل ، 2018
آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائر میں 80.45 میٹر کی تھرو کی تھی جو کہ کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کی جولین تھرو کا ایک ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل ان کا سابقہ تھرو کا ریکارڈ 78.33 میٹر تھا۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا پہلا تمغہ حاصل کرنے کی امید پیدا کر دی ہے اور وہ آج بروز ہفتہ زور آزمائی کریں گے۔
اگر ارشد ندیم پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ 50 سالوں میں کامن ویلتھ گیمز میں کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کا جولین تھرو کے مقابلوں میں پہلا تمغہ ہو گا۔