کھیل
Time 18 اپریل ، 2018

فہیم اشرف قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث کاؤنٹی کرکٹ سے دستبردار

نوجوان کھلاڑی کو دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فہیم اشرف ٹوئٹر اکاؤنٹ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ ختم کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے  14 ٹی ٹوئنٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے لیکن وہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی سے ستمبر تک ایشیا کپ اور ایک تین ملکی سیریز کھیلنی ہے جب کہ انگلش کاؤنٹی سیزن بھی جولائی سے ستمبر تک ہی شیڈول ہے۔

نوجوان کھلاڑی کو حال ہی میں دورہ انگلینڈ اور آئرلیںڈ کے لیے بھی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فہیم اشرف اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا معاہدہ ترک کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :