24 جولائی ، 2012
اسلام آباد… چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک مرتبہ پھر ٹرپ کر گیا، جس کے باعث سسٹم سے 325میگاواٹ بجلی آوٴٹ ہو گئیاور لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ نمبر ٹو کی فنی خرابی دور کرنے کے بعد کل سسٹم میں 325میگاواٹ بجلی لائی گئی تھی حکام کے بعد یہ پلانٹ پھر ٹرپ کر گیا ہے اور پلانٹ بند ہونے سے سسٹم سے 325میگاواٹ بجلی کی کمی واقع ہو گئی ہے ، اتوار کے فنی خرابی کے باعث دونوں چشمہ نیوکلئر پاور پلانٹس ون اور ٹو فنی خرابی کے باعث بند ہو گئے تھے جن میں سے چشمہ ٹو کو کل شام ٹھیک کیا گیا تھا جو دوبارہ ٹرپ کر گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث رمضان المبارک میں پہلے سے جاری لوڈ شیڈنگ میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے۔